مودی کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن سے شروع ہونے والی ہزیمت اور رسوائی کا سفر تاحال جاری ہے۔
کانگریسی رہنما ارجن کھڑگے(Mallikarjun Kharge) نے کہا مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک دہشتگرد ہے کیونکہ اس کی پارٹی برابری اورانصاف پر یقین نہیں رکھتی۔
خیال رہے کہ ارجن کھڑگے نے گزشتہ برس پہلگام فالس فلیگ آپریشن پربھی مودی کو شدید تنقیدکانشانہ بنایاتھا ،انہوں نے 6 مئی 2025کو پہلگام واقعہ کوانٹیلی جنس اداروں کی ناکامی قرار دیاتھا ،کانگریس رہنمانے دعویٰ کیا تھا کہ مودی کو پہلگام واقعہ کا پہلے سے علم تھا جس پرانہوں نے مقبوضہ کشمیرکادورہ منسوخ کیاتھا۔
مزیدپڑھیں:پہلگام واقعے کو ایک سال مکمل: بھارتی سکیورٹی فورسز بے نقاب، میڈیا کی تنقید میں اضافہ
ماہرین کے مطابق بھارت کے اندر سے مودی کو دہشتگرد قرار دیا جانا بھارتی عوام میں ہندوتوانظریات کےخلاف بڑھتی شدیدنفرت کاعکاس ہے ،پہلگام فالس فلیگ کوایک سال گزرنے کے باوجود بھارت اپنے الزامات کے حوالے سے کوئی مستندشواہدپیش نہیں کرسکا، پرتشدد اورانتہاپسندپالیسیز کے باعث مودی عالمی سطح پر نفرت اوردہشتگردی کااستعارہ بن چکاہے۔












بدھ 22 اپریل 2026 