“اوپن اے آئی کا نیا ٹول، جی پی ٹی امیجز 2.0، تصاویر کی حیرت انگیززیروکس، مگر کیسے؟

Calender Icon بدھ 22 اپریل 2026

اوپن اے آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے امیجز 2.0 کے ذریعے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ تصاویر(chat boot pictures) کی درخواستوں کو زیادہ بہتر طریقے سے ہینڈل کرسکے گا۔

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین اور ان کی ٹیم نے ایک لائیو اسٹریم میں اعلان کیا کہ اب تصاویر لگ بھگ صارفین کی پروموٹس کے مطابق تیار ہوں گی اور سسٹم یہ سمجھے گا کہ آپ اس سے کیا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سام آلٹمین نے بتایا کہ امیجز 2.0 ایک اہم پیشرفت ہے اور بالکل ایسا ہے جیسے ہم جی پی ٹی 3 سے جی پی ٹی 5 میں بیک وقت منتقل ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نیا ٹول حیران کن اور خوبصورت تصاویر تیار کرسکے گا۔

سب سے نمایاں بہتری تصاویر کے اندر ٹیکسٹ کو شامل کرنے کے حوالے سے کی گئی ہے اور اب تحریر کو زیادہ بہتر طریقے سے تصاویر کا حصہ بنایا جائے گا۔اسی طرح یہ ماڈل اسٹرکچر کو بھی زیادہ بہتر طریقے سے ہینڈل کرے گا۔

مثال کے طور پر اگر آپ کسی مخصوص عنصر کے لے آؤٹ کا مطالبہ کریں گے تو تصویر کا رزلٹ آپ کی مرضی کے مطابق ہوگا۔مگر سب سے بڑی تبدیلی تصاویر مکمل ہونے سے قبل اس عمل کو روک کر آپ سے حتمی ہدایات لینا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11: علی رضا کی ہیٹ ٹرک،کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو183 رنز کا ہدف

یعنی کسی تصویری درخواست کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا اور آخر میں تمام حصوں کو باہم ملا دیا جائے گا تاکہ صارف کی مرضی کے مطابق تصویر تیار کی جاسکے۔