سپارکو کے خواب حقیقت بننےکو تیار: پاکستانی خلاء باز 2026 مشن کا اہم حصہ ہیں، وزیر اعظم

Calender Icon بدھ 22 اپریل 2026

سپارکو کے انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت ۔2پاکستانی خلا باز امیدوار خرم داؤد اور محمد ذیشان علی تجربات(experiments in space) کیلئے خلا میں جائیں گے۔

دونوں امیدوار جدید تربیت کے لئے چین روانہ یہ پیشرفت پاکستان کے خلائی تحقیق کے سفر میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

پاکستان ان محدود ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو انسانی خلائی پروازوں کے پروگرام میں فعال کردار ادا کر رہے ہیںپاکستان پہلی مرتبہ چائنہ اسپیس اسٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ مشن 2026ء کے آخر میں متوقع ہے جس میں ایک پاکستانی خلا باز شین زو مشن کے دوران بطور پے لوڈ ایکسپرٹ ذمہ داریاں انجام دے گاچائنہ اسپیس اسٹیشن پر مشن کے دوران پاکستانی خلا باز مائیکرو گریویٹی میں متعدد سائنسی تجربات انجام دے گا۔

ان تجربات کا دائرہ کار اہم شعبوں پر مشتمل ہوگا جن میں مٹیریل سائنس، فلوئڈ فزکس، لائف/بائیو سائنس اور بائیو ٹیکنالوجی شامل ہیںان تحقیقات کے نتائج ماحولیاتی تبدیلی سے نمتنے، غذائی تحفظ کے فروغ اور صنعتی جدت کے شعبوں میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:“اوپن اے آئی کا نیا ٹول، جی پی ٹی امیجز 2.0، تصاویر کی حیرت انگیززیروکس، مگر کیسے؟

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپارکو کی گہرے خلائی تحقیق کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت کو سراہا ہے.

وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور لازوال دوستی کو بھی خراج تحسین پیش کیاانسانی خلائی مشن میں شرکت کے لئے پاکستان انتخاب دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا ایک اور عملی مظہر ہے.