اسلام آباد،وزارت توانائی نے سولرسسٹم لگوانے والے تمام صارفین کے لیے نیپرا لائسنس لازمی قرار دے دیا۔ذرائع نیپرا کے مطابق سسٹم کے مطابق بجلی کی پیداوار(electricity production) کے لیے صارفین کو لائسنس لینا ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے 25 کلو واٹ تک صارفین کو تقسیم کار کمپنیاں لائسنس دے سکتی تھیں۔
ذرائع نیپرا کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے سولر سسٹم ترامیم کے تحت نیپرالائسنس لازمی قرار دیا، صارفین کو لوڈ کے مطابق فیس کی مد میں نیپرا کے نام کا پے آرڈر بھی اداکرنا پڑے گا ۔
ترامیم سے قبل 25کلو واٹ سسٹم پرصارفین کومفت لائسنس جاری ہوتا تھا۔ذرائع کے مطابق صارفین کو ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے اضافی ادائیگی کرنا ہو گی۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی اقدامات، آئل ٹینکرز آمدورفت معطل، ایندھن سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ ترامیم کے تحت صارفین کو نیٹ بلنگ پراجیکٹ پر کنیکشن دیا جا سکے گا، ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین لائسنس سے مستثنیٰ ہوں گے۔












بدھ 22 اپریل 2026 