سائنس کا کرشمہ، اے آئی روبوٹ نے بہترین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو شکست دیدی

Calender Icon جمعرات 23 اپریل 2026

اسلام آباد،مانیڑنگ ڈیسک کے مطابق آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک روبوٹ نے بہترین کھلاڑیوں کو ٹیبل ٹینس(table tanis) میچ میں شکست دے دی۔

اسے انسانی ایتھلیٹس سے مقابلے کے حوالے سے مشینوں کی اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ایس نامی روبوٹیک سسٹم کو سونی اے آئی نے تیار کیا جس نے ایک بہترین کھلاڑی کے خلاف 5 میں سے 3 میچوں کو اپنے نام کیا۔

اس پیشرفت کو اس لیے سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ٹیبل ٹینس کے کھیل میں برق رفتاری سے ردعمل ظاہر کرنا ہوتا ہے اور کھیلنے کے لیے مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

مسابقتی اصولوں کے تحت ہونے والے ان میچز میں ایس نے مشکل شاٹس کو مہارت سے مکمل کیا جبکہ برق رفتاری سے حرکت کرتے ہوئے ایسے بیک اسپن شاٹ کو کھیلا جسے ایک پروفیشنل کھلاڑی نے ناممکن قرار دیا۔

اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے ماہرین نے بتایا کہ ایس کی صلاحیت مزید بہتر ہوئی ہے اور وہ بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کھیل کر کامیاب ہو رہا ہے۔

اس سے قبل محققین کی جانب سے شطرنج یا دیگر بورڈ گیمز میں روبوٹس کو آزمایا تھا جن میں پیچیدہ صورتحال میں فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔

مگر اب ایک روبوٹ کو دنیا کے تیز ترین کھیلوں میں سے ایک کا حصہ بنایا گیا جس میں برق رفتاری سے حرکت کرتے ہوئے فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔

یہ روبوٹ ایک ہاتھ اور متحرک بنیاد پر مبنی ہے جبکہ آنکھوں سے گیند کو دیکھنے کی بجائے وہ متعدد کیمروں سے تصاویر کو ٹیبل کے مختلف زاویوں کی تصاویر تیار کرکے گیند کے گھومنے کی پوزیشن کو تریک کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:سائنس کا کرشمہ، اے آئی روبوٹ نے بہترین ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو شکست دیدی

آغاز میں وہ ٹیبل ٹینس کھیلنے میں مشکلات محسوس کرتا تھا کیونکہ سست روی سے گھومنے والی گیند کو ٹریک کرنا مشکل ہوتا تھا اور گیند کو کمزور انداز سے واپس پھینکتا تھا۔