پنجاب کے شہریوں کو ڈومیسائل اب آن لائن اپلائی اور گھر بیٹھے موصول ہوگا۔صوبائی کابینہ کی جانب سے ڈومیسائل فیس (domicile fee)میں 175فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیسائل فیس 200 روپے سے بڑھا کر 550 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی،اس میں 200 روپے فیس، 300 روپے ای افیڈیویٹ اور 50 روپے سروس چارج شامل ہونگے۔
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ۔ڈومیسائل فیس صرف ای پے پنجاب کے ذریعے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب کے شہریوں کو ڈومیسائل اب آن لائن اپلائی اور گھر بیٹھے موصول ہوگا۔
مزید پڑھیں:امریکا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، چینی وزارت خارجہ
پنجاب حکومت نے ڈومیسائل سسٹم کو مکمل ڈیجیٹل اور پیپر لیس بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے،پی آئی ٹی بی کو فی ڈومیسائل 50 روپے سروس چارج کرنے کی اجازت ہوگی۔












جمعرات 23 اپریل 2026 