بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی:فیلڈمارشل

Calender Icon جمعہ 24 اپریل 2026

فیلد مارشل سید عاصم منیر(Asim Munir) نے کہاہےکہ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف بالکل واضح ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 16اپریل 2025 کو اوورسیز پاکستانیوں کی پروقار تقریب سے تاریخی خطاب کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر قرار دیتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے سپہ سالارنے دشمن کی کسی بھی بلا اشتعال جارحیت کافوری اورفیصلہ کن جواب دینے کاعزم دہرایا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا کہ؛ بھارتی فوج تمام تر وسائل کے باوجود پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی ،انہوں نے نے پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کو غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔

مزیدپڑھیں:پہلگام فالس فلیگ میں ایٹمی تصادم کی کوششوں نے بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بے نقاب

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ کشمیرپرپاکستان کا موقف بالکل واضح ہے ، یہ ہماری شہہ رگ تھی ، ہماری شہہ رگ ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام غاصب بھارتی فوج کے خلاف لڑرہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں، پاک فوج اور سکیورٹی ادارے بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ماہرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے یہ تاریخی الفاظ ایک مکمل دفاعی ڈاکٹرائن ہے،جو دشمن کو پسپائی اور قوم کو تحفظ کا احساس دلاتا ہے سپہ سالار نے بھارتی فوج کی عددی برتری کو بے اثر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاع مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر ہے