اچھرہ قتل کیس، ناجائز تعلقات، دوسری شادی کا شاخسانہ، سنسنی خیز انکشافات

Calender Icon جمعہ 24 اپریل 2026

لاہور کے علاقے اچھرہ میں کمسن بچوں کے بہیمانہ قتل کیس میںملزمہ آشنا سے دوسری شادی کرنا چاہتی تھی اور بچے سب سے بڑی رکاوٹ تھے۔ ملزمہ ردا (accused rida)نے اس ذمہ داری سے حھٹکارا پانے کیلئے اپنے 3 کمسن بچوں کو گھر میں ذبح کر کے مار ڈالا۔

پولیس کال ڈیٹا ریکارڈ کے ذریع اہم شواہد سامنے لے آئی۔ ماں کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اچھرہ میں اپنے گھر کے اندر دو کمسن بیٹیوں اور بیٹے کو قتل کرنے والی خاتون سے تحقیقات کے دوران اہم و سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی ملزمہ والدہ ردا کی جھنگ کے رہائشی شہر یار سے دوستی تھی اور دونوں ایک ہی علاقے کے رہائشی جبکہ ان کا روزانہ فون پر رابطہ ہوتا تھا جبکہ دونوں شادی بھی کرنا چاہتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ، شہریار نامی لڑکے سے موبائل ایپ کے ذریعے پیسے بھی منگواتی تھی جبکہ ردا شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کرنا چاہتی تھی جس میں سب سے بڑی رکاوٹ بچے تھے۔

ماں کے ہاتھوں بچوں کا قتل، ملزمہ کی گھر سے باہر جانے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران کال ڈیٹا ریکارڈ سے اہم شواہد بھی ملے ہیں جس کے بعد پولیس کی ٹیم شہریار کو گرفتار کرنے جھنگ پہنچ گئی ہے۔

پولیس نے تحقیقات اور تفتیش کے بعد ملزمہ کے خاوند رمضان کو رہا کر دیا جبکہ اب تک کی تفتیش میں صرف ماں ہی بچوں کے قتل کی ذمہ دار قرارپائی ہے۔

مزید پڑھیں:تھرل، ایکشن اور سماجی مسائل کی عکاس فلم “سائیکو” کا ٹریلر جاری

پولیس حکام کے مطابق آئندہ تفتیش میں اگر کسی اور کا کردار سامنے آئے گا تو اسکو گرفتار کیا جائے گا۔