بلوچستان: ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، متعدد دہشتگرد ہلاک

Calender Icon ہفتہ 25 اپریل 2026

بلوچستان (Balochistan)کے ضلع کچھی کی تحصیل ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

اس حوالے سے معاونِ برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ڈھاڈر میں ہوئی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈھاڈر حملے میں ایک بہادر جوان نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پینٹاگون کے قریب بڑا حادثہ، محکمہ جنگ کے 10 اہلکاروں سمیت 23 افراد زخمی

بابر یوسفزئی نے یہ بھی کہا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔