امریکا نے ایرانی تیل خریدنے پر چینی آئل ریفائنری پر پابندی عائد کر دی

Calender Icon ہفتہ 25 اپریل 2026

امریکا (America) نے چین کی ایک بڑی آئل ریفائنری پر ایران سے کروڑوں ڈالر مالیت کا تیل خریدنے کے الزام میں پابندی عائد کر دی ہے۔
امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق چین کی ہینگلی پیٹروکیمیکل ریفائنری ایران کے خام تیل کے بڑے خریداروں میں شامل رہی ہے، اور اس تجارت کے ذریعے ایرانی فوج کو خاطر خواہ مالی مدد حاصل ہوئی۔
اس کے ساتھ ہی امریکا نے تقریباً 40 شپنگ کمپنیوں اور جہازوں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں، جن پر ایران کے خفیہ تیل نیٹ ورک کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔
دوسری جانب چین نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تجارت کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور چینی کمپنیوں کو دانستہ نشانہ بنا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اپنی تیل کی ضروریات کا بڑا حصہ مشرقِ وسطیٰ سے حاصل کرتا ہے، جبکہ گزشتہ برس ایران کی 80 فیصد سے زائد برآمدی تیل کی خریداری بھی چین نے کی۔
ادھر امریکا نے 13 اپریل سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے تاکہ ایران کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو محدود کیا جا سکے اور اس کی مالی صلاحیت پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔