تہران: ایرانی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر (Khatam Al-Anbiya Headquarters) نے کہا ہے کہ خطے میں دشمن کی سرگرمیوں اور نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکی افواج کی جانب سے خطے میں کسی قسم کی ناکہ بندی، جارحانہ اقدامات یا سمندری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا کی گئی تو اس کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔
ہیڈکوارٹر کے مطابق ایرانی افواج مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے یا اشتعال انگیزی کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کارروائی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔












ہفتہ 25 اپریل 2026 