اسرائیلی وزیراعظم کو بڑا دھچکا، دو سابق وزرائے اعظم کا نئے انتخابی اتحاد کا اعلان

Calender Icon پیر 27 اپریل 2026

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو(Benjamin Netanyahu) کو بڑا دھچکا، اسرائیل کے دو سابق وزرائے اعظم، نفتالی بینیٹ اور یائیر لیپڈ نے اپنی سیاسی جماعتوں کو ضم کر کے نیا انتخابی اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا۔

اتحاد کا بنیادی مقصد اکتوبر 2026 میں ہونے والے عام انتخابات میں نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کو شکست دینا ہے۔

بینیٹ نے کہا کہ نئی پارٹی کو ٹوگیدر (Together) کہا جائے گا اور وہ اس کے لیڈر ہوں گے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کا ایران کو تجارت میں سہولت دینے کا بڑا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ 30 سال کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ نیتن یاہو سے علیحدگی اختیار کی جائے، اسرائیل کو اپنا رخ بدلنا ہوگا۔