وزیراعظم سے ابھی ملاقات ہوئی ،خوشی ہے انہوں نے منظوری دے دی،محسن نقوی،وزیراعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز (play off matches)اسٹیڈیم میں شائقین کے ساتھ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد کرکٹ فینز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پلے آف میچز کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کی موجودگی کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ شائقین کے لیے خوش آئند خبر ہے۔
محسن نقوی نے شائقین سے اپیل کی کہ میچز دیکھنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں اور ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھیں تاکہ قومی کفایت شعاری مہم میں تعاون کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:عارفوالا، پیسوں کا معاملہ، گھر داماد نے ساس کے ٹکڑے کرکے دفنا دیا
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پلے آف میں شریک چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ اب سب کی نظریں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں پر مرکوز ہیں۔












پیر 27 اپریل 2026 