انڈونیشیا(Indonesia) میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم ہو گیا جس میں کئی قیمتی جانیں چلی گئیں۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے ملحقہ شہر بیکاسی میں 2 ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، یہ تصادم بیکاسی کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جس میں اب تک 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ریلوے حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرینوں کے ٹکرانے کے واقعہ میں 84 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ایک ٹرین میں 240 افراد سوار تھے جو محفوظ ہیں جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی دوسری ٹرین کے مسافروں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکی بحریہ نے ایک اور ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر روک لیا
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ حادثے میں اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔












منگل 28 اپریل 2026 