بھارتی اداکار بھرت کپور(Bharat Kapoor) 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ہندی سنیما اور ٹیلی ویژن میں کئی دہائیوں تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے ورسٹائل بھارتی اداکار بھرت کپور 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
وہ پیر کے روز دوپہر کو ممبئی میں اپنے گھر پر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے قریبی ساتھی اداکار اوتر گل نے ان کے انتقال کی تصدیق کی جب کہ ان کی آخری رسومات شام کو اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔
بھرت کپور نے 1972 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور تقریباً 4 دہائیوں تک فلمی دنیا میں قدم جمائے رکھا، وہ زیادہ تر معاون کرداروں اور منفی (ولن) کرداروں کے لیے جانے جاتے تھے۔
مزیدپڑھیں:مبینہ کرپشن ریفرنس؛ وزیراعظم کی بیٹی اور داماد کو 7 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
اپنے کیریئر میں انہوں نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا جن میں نووری، رام بلرام، لو اسٹوری، بازار، غلامی، آخری راستہ، ستیہ میو جیتے، سوگ، خدا گواہ اور رنگ شامل ہیں۔
فلموں کے ساتھ ساتھ انہوں نے ٹیلی ویژن پر بھی نمایاں کام کیا، جن میں کیمپس، پرمپرہ، راحت، سانس، امانت، تارا، چناوتی اور کہانی چندرکانتا کی جیسے مقبول ڈرامے شامل ہیں۔
بھرت کپور کی طویل فنی خدمات اور مختلف کرداروں میں شاندار اداکاری نے انہیں انڈسٹری میں عزت اور پہچان دلائی۔












منگل 28 اپریل 2026 