پی ایس ایل11: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

Calender Icon منگل 28 اپریل 2026

کراچی: پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) سیزن 11کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو با آسانی 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی(qualify for final) کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے۔ بابر اعظم 59 گیندوں پر 103 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یہ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی13 ویں، پی ایس ایل کی چوتھی سنچری تھی۔اس کے علاوہ محمد حارث نے 35، کوشال مینڈس نے 41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایرون ہارڈی نے 20 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3، رچرڈ گلیسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پشاور زلمی کے 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مزید پڑھیں:میری والدہ کو بادشاہ چارلس پر کرش تھا: امریکی صدر کا تقریب سے خطاب

یوں پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔واضح رہے کہ آج کا میچ ہارنے والی اسلام آباد ٹیم ابھی ایونٹ سے باہر نہیں ہو ئی اس کے پاس ابھی ایک اور چانس ہے۔