حنا طارق نے فیمنسٹ ہونے کو ’لعنت‘ قرار دیدیا

Calender Icon بدھ 29 اپریل 2026

ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ حنا طارق (Hina Tariq)کا کہنا ہے کہ میں اپنے آپ کو فیمنسٹ تصور نہیں کر سکتی یہ ایک طرح کی لعنت ہے۔

ان دنوں ڈرامہ سیریل ’رحمت‘ میں اپنی جاندار اداکاری  سے ناظرین کی توجہ حاصل کرنے والی اداکارہ حنا طارق حال ہی میں ایک یوٹیوب پروگرام میں نظر آئیں۔

دورانِ گفتگو انہوں نے مرد و خواتین کے کرداروں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے خواتین کی طرح نرم مزاج یا حد سے زیادہ حساس مرد پسند نہیں ہیں، مرد کو مردانہ انداز میں رہنا چاہیے، مجھے لگتا ہے کہ مرد کو مضبوط، فیصلہ کن اور خودمختار ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں منصوبہ بندی کرنے یا ہر چیز خود سنبھالنے کی ذمے داری نہیں لینا چاہتی، یہ مردوں کا کام ہے، میں ایک عورت ہونے کے ناتے وہ سہولتیں اور توجہ حاصل کرنا چاہتی ہوں جو ایک مرد فراہم کرتا ہے۔

مزیدپڑھیں:ملک میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر برقرار

اداکارہ نے کہا کہ میں خود مختار ہونے کے باوجود روایتی طور پر مرد سے ذمے داریاں نبھانے کی توقع رکھتی ہوں، جیسے کہ وہ کرایہ ادا کرے، منصوبے بنائے اور مجھے پھول دے، میں یہ سب خود بھی کر سکتی ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ وہ یہ سب میرے لیے کرے۔

حنا طارق نے یہ بھی کہا کہ مجھے وہ خواتین بھی پسند نہیں جو مردوں جیسے کردار اپنانے کی کوشش کرتی ہیں، میں پیٹرول نہیں بھرنا چاہتی یا اپنا بیگ نہیں اٹھانا چاہتی، اگرچہ میں کما رہی ہوں اور خود کو سنبھال سکتی ہوں، لیکن خواتین کو وہ سہولتیں ضرور حاصل کرنی چاہئیں جو مرد فراہم کرتے ہیں۔