امریکا ایران مذاکرات میں عدم پیشرفت، خام تیل کی قیمتیں 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں

Calender Icon بدھ 29 اپریل 2026

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں عدم پیشر فت کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

عالمی منڈی میں برینٹ 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی 112 ڈالر پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

ایشیائی اور یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 1 ہزار 144 پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ67 ہزار268 پوائنٹس پر دیکھا گیا۔

کوریا اور ہانگ کانگ کے شیئر بازاروں میں مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں کمی آئی۔

مزیدپڑھیں:علی ظفر پر جنسی ہراسانی کیس کا معاملہ، میشا شفیع نے ایک اور اپیل دائر کردی