ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی (Abbas Araghchi)نے کہا ہے کہ امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ اور توسیع پسندانہ رویہ بدلنا ہوگا۔
غیرِملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ خاتمے کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے دیں ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، عراق اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ ایران سفارت کاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان ہی باضابطہ ثالث ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش
عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے انعقاد کا فیصلہ ہوا تو باضابطہ طور پر بتایا جائے گا۔












ہفتہ 2 مئی 2026 