آنکھیں بند کرو اور رقم ڈبل(Money Double) کے لالچ نے شہری کو بڑی رقم سے محروم کردیا۔
ٹبی سٹی کے علاقے میں پولیس نے معصوم شہریوں کے ساتھ نوسربازی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شہریوں کا پیچھا کرتا اور موقع ملنے پر انہیں جھانسا دے کر رقم ہتھیا کر فرار ہو جاتا تھا۔
ملزم شہری کو اسٹاپ پر کھڑا دیکھ کر اس کے قریب آیا اور باتوں باتوں میں اعتماد بحال کیا۔ ملزم نے شہری کو کہا کہ اگر رقم ڈبل کرنی ہے تو وہ اسے رقم دے اور 100 قدم آنکھیں بند کر کے چلے، جس پر شہری اس کے جھانسے میں آ گیا۔
پولیس کے مطابق شہری نے ملزم کو ایک لاکھ روپے نقد دیے، تاہم جب شہری نے آنکھیں کھولیں تو ملزم رقم لے کر موقع سے فرار ہو چکا تھا۔ متاثرہ شہری نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:پیٹرول پر 153 اور ڈیزل پر 116 روپے کے بھاری ٹیکسز اور مارجنز لیے جانے کا انکشاف
ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کے انسداد کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔












ہفتہ 2 مئی 2026 