بالی ووڈ کے معروف فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا(Firoz Nadiadwala )نے اپنی مشہور فلم ہیراپھیری (Hera Pheri )کے حقوق سے متعلق مبینہ فراڈ کے معاملے پر پولیس سے رجوع کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فیروز ناڈیاڈوالا نے ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کچھ افراد فلم کے حقوق پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ان سے رقم کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سن 2000 میں اس کہانی کے ریمیک رائٹس باقاعدہ اور قانونی طریقے سے حاصل کیے تھے۔
یہ فلم دراصل ملیالم فلم Ramji Rao Speaking کا ہندی روپ تھی، جس کے تمام حقوق قانونی طور پر خریدے گئے تھے۔ پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل بھی ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ رقم ادا کریں، اور بڑے مالی نقصان اور بدنامی کے خدشے کے پیش نظر انہیں مجبوراً ادائیگی کرنا پڑی، حالانکہ عدالت ان کے حق میں حکم امتناع دے چکی تھی۔
مزیدپڑھیں:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
فیروز ناڈیاڈوالا نے مزید الزام لگایا کہ 2022 میں انہی حقوق کو دوبارہ کسی اور کو فروخت کیا گیا، جبکہ وہ پہلے ہی ان کے پاس موجود تھے۔ ان کے مطابق دسمبر 2024 میں انہیں ایک قانونی نوٹس بھی موصول ہوا جس میں ان کی فلم Phir Hera Pheri کو غیر قانونی قرار دیا گیا اور ان سے رقم اور منافع میں حصہ طلب کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بعض حلقوں کی جانب سے اداکاروں Akshay Kumar، Suniel Shetty اور Paresh Rawal کے نام استعمال کر کے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جس سے ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔












ہفتہ 2 مئی 2026 