عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Calender Icon ہفتہ 2 مئی 2026

عالمی مارکیٹ میں خام تیل (Crude Oil)کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں 2 سے3 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، امریکی کروڈ آئل 2.98 فیصد سستا ہوکر101.94 ڈالرفی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 2.02 فیصد کمی ہونے سے قیمت 108.17 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی تو پاکستان میں بھی پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔

مزیدپڑھیں:پی ایس ایل: میں چاہتا ہوں کہ بابر فائنل جیتے، شاداب خان

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں حتمی فیصلہ حکومت کرے گی، اگر آبنائے ہرمز جہازوں کے لیے کھلتی ہے تو اس کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گی۔