United Arab Emirates نے فضائی آپریشن مکمل طور پر معمول کے مطابق بحال کر دیا ہے، جس کے بعد ملک کی فضائی حدود میں ہوائی آمدورفت دوبارہ معمول پر آ گئی ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق General Civil Aviation Authority UAE نے تصدیق کی ہے کہ فضائی حدود میں عارضی طور پر نافذ کیے گئے احتیاطی اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ فضائی آپریشن کو معمول کے مطابق بحال کیا جائے، تاکہ فلائٹ آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکے۔
ٹرمپ پر حملے کی خبر کے بعد میڈیا پر اعتماد اور سازشی نظریات پر بحث تیزمزید پڑھیں؛
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی تحفظ کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا عمل مسلسل اور بروقت جاری رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔












ہفتہ 2 مئی 2026 