جمعیت علماء اسلام صحافی برادری کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی،اسلم غوری

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

جمعیت علماء اسلام (JUI) کے ترجمان اسلم غوری نے عالمی یومِ آزادیٔ صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافت ریاست کا بنیادی ستون اور جمہوریت کی روح ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کے بغیر جمہوری نظام مکمل نہیں ہو سکتا، جبکہ صحافی برادری نے حق و سچ کی سربلندی اور آئین کی پاسداری کے لیے قابلِ قدر قربانیاں دی ہیں۔ ان کے مطابق پاکستانی صحافیوں نے ہر دور میں جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوام کی آواز بننے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل اور ان کی آزادی و تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران کی نئی تجاویز کا جلد جائزہ لوں گا، دوبارہ حملے کے امکانات موجود ہیں، ٹرمپ

انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری نئی نسل کی رہنمائی میں بھی اہم کردار ادا کرے اور انہیں معاشرتی اقدار اور روایات سے روشناس کرانے میں اپنا مثبت حصہ ڈالے۔