ایرانی سپر آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی کو چکمہ دینے میں کامیاب، مشرق بعید پہنچ گیا

Calender Icon اتوار 3 مئی 2026

ایران کا ایک بڑا آئل ٹینکر(Oil Tanker) مبینہ طور پر امریکی بحری نگرانی اور ٹریکنگ سسٹمز کو چکمہ دیتے ہوئے بحفاظت مشرق بعید کے سمندری علاقوں تک پہنچ گیا ہے جس پر عالمی بحری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

میرین مانیٹرنگ رپورٹس کے مطابق نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی کا ویری لارج کروڈ کیریئر (VLCC) “HUGE” (IMO: 9357183) ایک ہفتہ قبل سری لنکا کے قریب آخری بار دیکھا گیا تھا جس کے بعد اس کی نقل و حرکت خفیہ ہو گئی تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹینکر اس وقت انڈونیشیا کے لومبوک آبنائے سے گزرتے ہوئے ریاؤ جزائر کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی،انجینئرامیرمقام

جہاز پر تقریباً 19 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے جس کی مالیت 22 کروڑ ڈالر کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹینکر کی جانب سے ٹریکنگ سسٹمز سے بچنے کے لیے ممکنہ طور پر مخصوص تکنیکی طریقے اختیار کیے گئے جس کے باعث اس کی درست لوکیشن کچھ عرصے تک معلوم نہ ہو سکی۔