پی ایس ایل فائنل: شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، چیئرمین پی سی بی

Calender Icon پیر 4 مئی 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ(Pakistan Cricket Board) کے چیئرمین محسن نقوی(Mohsin Naqvi) نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فائنل میچ میں شائقین کرکٹ نے کمال نظم و ضبط اور زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں جوش و جذبہ دیدنی تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندہ دلان لاہور کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔

مزیدپڑھیں:امریکا کا آپریشن فریڈم میں 15 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے پر غور

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شائقین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کو دل کھول کر داد دی اور کھیل کو بھرپورانجوائے کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں نے ثابت کر دیا کہ وہ کرکٹ کے کھیل سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں۔