علاقائی کشیدگی اہم سبق، متبادل توانائی ذرائع پر فوری منتقلی ناگزیر ہے: وزیر خزانہ

Calender Icon بدھ 6 مئی 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب(muhammad orangzaib) نے خطے میں جاری کشیدگی کو پاکستان کے لیے اہم سبق قراردیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب فوری منتقلی ناگزیر ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کیپیٹل مارکیٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے محمد اونگزیب کا کہنا تھا پاکستان کی قیادت خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے متحرک ہے۔

علاقائی کشیدگی ہمارے لیے اہم سبق ہے، علاقائی کشیدگی کے پیش نظر محتاط حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی، توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب فوری منتقلی ناگزیر ہے۔

خود انحصاری ہی معاشی استحکام کا اصل راستہ ہے، ملکی ترقی کے لیے مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا: سینیٹر محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ کا کہنا تھا معاشی ترقی کے لیے کیپیٹل مارکیٹ کا کردار نہایت اہم ہے مشکل حالات کے باوجود ہماری معیشت درست سمت میں گامزن ہے، چیلنجز کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ مستحکم رہی، معاشی اشاریوں میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا حکومت کی توجہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے پر مرکوز ہے، خود انحصاری ہی معاشی استحکام کا اصل راستہ ہے، ملکی ترقی کے لیے مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہوگا۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز سے گزرتے بحری جہاز پر حملہ ہوا: فرانسیسی شپنگ کمپنی کی تصدیق

سرمایہ کاروں کو اپنے ملک میں سرمایہ لگانے کی ترغیب دینا ہو گی، قومی معیشت کے استحکام کے لیے داخلی وسائل پر انحصار ضروری ہے۔