بھارت: بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچیوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی

Calender Icon جمعہ 8 مئی 2026

بھارت میں  بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں، بیوی اور 2 بچیوں کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

گزشتہ ماہ بھارتی شہر ممبئی(Mumbai) میں بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق45 سالہ عبداللہ عبدالقادر، 35 سالہ اہلیہ نسرین، 16 سالہ بیٹی عائشہ اور 13 سال کی زینب نے ہفتے کی شب دیگر رشتے داروں کے ہمراہ بریانی کھائی۔بعد ازاں رات ایک بجے انہوں نے تربوز کھایا جس کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کی طبیعت بگڑگئی۔

پھر صبح 5 کے قریب ان لوگوں کو شدید قے شروع ہوگئی، ابتدائی طور پر مقامی ڈاکٹر نے طبی امداد فراہم کی لیکن طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چاروں دوران علاج چل بسے۔

ابتدائی طور پر اسے موت کی وجہ  فوڈ پوائزننگ قرار دیا جارہا تھا تاہم فرانزک میں چاروں افراد کے انتقال کی اصل وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانزک رپورٹ سے تصدیق ہوئی ہے کہ ممبئی کے ایک خاندان کے 4 افراد کی موت تربوز کھانے سے ہونے والی فوڈ پوائزننگ کے باعث نہیں بلکہ چوہوں کو مارنے والے  زہر سے ہوئی۔

مزیدپڑھیں:پہلا ٹیسٹ: پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

فرانزک رپورٹ میں لاشوں اور اس تربوز کے نمونوں میں ایک زہریلا مادہ ملا ہے جو چوہے مارنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

کیس میں یہ بڑا انکشاف ان کے پوسٹ مارٹم کے چند دن بعد سامنے آیا، جن میں اندرونی اعضا میں سبز رنگت پائی گئی تھی، جو زہر خورانی کی علامت ہوتی ہے۔

ڈاکٹروں نے ان کے جسموں میں زنک فاسفائٹ کے آثار پائے ہیں، جو چوہے مار زہر میں استعمال ہونے والا ایک زہریلا کیمیکل ہے۔زنک فاسفائٹ اس تربوز کے نمونوں میں بھی پایا گیا جو اس خاندان نے کھایا تھا۔

تفتیش کار اب اس بات کی چھان بین کر رہے ہیں کہ آیا یہ کیمیکل حادثاتی طور پر تربوز میں شامل ہوا تھا یا اسے جان بوجھ کر ڈالا کیا گیا تھا۔