پاکستان کے مضبوط دفاع کے سامنے بھارت بےبس، گمراہ گن پروپیگنڈا بے نقاب

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

پاکستانی افواج کی کاری ضرب کے بعد بھارت(India) بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مضحکہ خیز الزامات پر اتر آیا۔

پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں آپریشن سندور کے دوران بھارتی میڈیا نام نہاد بھارتی دفاعی برتری دکھا کر عوام کو بےوقوف بناتا رہا۔ معرکہ حق میں بدترین ہزیمت کےدوران مودی سرکار نے امرتسر پرپاکستانی میزائل حملوں کا بےبنیاد الزام لگا دیا۔

پاکستان نے امرتسر میں پاکستانی میزائل حملوں کے جعلی بھارتی بیانیہ کا ٹھوس شواہد کیساتھ پردہ چاک کر دیا۔ پاکستان دفترخارجہ نے مضحکہ خیز بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کر دی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9 مئی 2025 کو پریس کانفرنس میں بھارتی جھوٹ کو ثبوتوں کیساتھ بے نقاب کیا۔ پاک فضائیہ نے عالمی میڈیا کے سامنے زمینی حقائق کی بنیاد پر بھارتی پروپیگنڈا کا پردہ فاش کیا۔

مزیدپڑھیں:دالبندین کے قریب کار اور گیس باؤزر میں تصادم، 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھی امرتسر میں گرنے والے میزائل کو بھارتی ساختہ قرار دیا۔