افغان سرزمین القاعدہ، داعش سمیت عالمی دہشتگرد تنظیموں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

طالبان رجیم(Taliban regime) کی دہشتگردوں کی پشت پناہی اورافغان سرزمین پرعالمی دہشتگردگروہوں کی موجودگی پرعالمی برادری شدید تحفظات کااظہارکرچکے ہیں۔

امریکا کی سالانہ انسدادِ دہشتگردی رپورٹ میں افغانستان اب بھی دہشتگردی کےخطرات کاسب سےبڑامرکزقرار دیا گیا ہے۔

امریکا کی انسداددہشتگری2026 کے مطابق افغانستان میں ایبی گیٹ حملےکے ماسٹرمائنڈکو 43 دن کے اندرگرفتارکیاگیا، حملےمیں13فوجی اہلکارہلاک ہوئےتھے۔ ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نےگرفتارکرکے امریکا کے حوالے کیا تھا جس پر صدر ٹرمپ نےپاکستان کاشکریہ ادا کیاتھا۔

امریکا نےالقاعدہ، داعش خراسان سمیت امریکا مخالف بڑےدہشتگرد گروہوں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز کرنےکااعلان کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق داعش اور القاعدہ جیسےگروہوں کوسنگین خطرہ قرار دیتےہوئےامریکا نےشراکت دارممالک کی مدد بڑھانےکابھی اعلان کیا۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کے مضبوط دفاع کے سامنے بھارت بےبس، گمراہ گن پروپیگنڈا بے نقاب

رپورٹ میں القاعدہ اورداعش جیسے بیرونی حملوں کی صلاحیت رکھنے والے دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کیلئے جارحانہ حکمتِ عملی اپنانے کااعادہ کیا گیا ہے۔