7 اکتوبر کے بعد اسرائیلی معاشرے میں انتہا پسندی میں اضافہ، فلسطینی پادری کا انتباہ

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

مقبوضہ یروشلم میں لاطینی چرچ کے سربراہ پادری پیئرباتیستا پیزابیلا (Pastor Pierbattista Pizzabella) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز کے بعد اسرائیلی معاشرے میں انتہا پسندانہ رجحانات اور غیر یہودیوں کے خلاف نفرت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پادری نے کہا کہ اسرائیلی معاشرے میں عربوں اور دیگر غیر یہودی طبقات کے خلاف توہین آمیز رویوں کا کلچر تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جو تشویشناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

اٹلی کے معروف اخبار *کوریئر ڈیلا سیرا* کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والے ماحول نے سخت گیر اور انتہا پسندانہ بیانیے کو مزید تقویت دی ہے۔

قسط منظوری حکومتی اقدامات پراعتماد ہے، نائب وزیراعظممزید پڑھیں؛

پیئرباتیستا پیزابیلا کے مطابق اس بدلتے ہوئے ماحول کے اثرات اسرائیلی سول سوسائٹی کے مختلف حلقوں میں واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ صرف عربوں تک محدود نہیں بلکہ ہر اس فرد یا طبقے کے خلاف بڑھ رہا ہے جو یہودی شناخت نہیں رکھتا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی نفرت اور تقسیم مستقبل میں مزید سنگین سماجی نتائج پیدا کر سکتی ہے۔