پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز زیر غور، حتمی فیصلہ 11 مئی کو متوقع

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

رانا سکندر حیات (Rana Sikandar Hayat) نے کہا ہے کہ صوبے میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے حوالے سے 22 مئی سے 2 اگست تک چھٹیاں دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے حوالے سے حتمی فیصلہ 11 مئی کو کیا جائے گا، جس کے بعد باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

روس میں یومِ فتح کی مناسبت سے فوجی پریڈ، تقریب محدود پیمانے پر منعقدمزید پڑھیں؛

صوبائی وزیر کے مطابق موسم گرما کی شدت کے پیش نظر طلبہ کے لیے سمر کیمپس کے انعقاد کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے، تاکہ تعلیمی سرگرمیاں جزوی طور پر جاری رہ سکیں اور بچوں کی سیکھنے کی رفتار متاثر نہ ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلے میں موسم، تعلیمی ضروریات اور طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھا جائے گا۔