بھارت نے جدید اگنی میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ناکامی کے باوجود بھارت کی جانب سے دفاعی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس نے ایک اور جدید میزائل کا تجربہ کر لیا ہے۔

بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے مطابق اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ ریاست اڑیسہ میں واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان انسدادِ منشیات تعاون کا معاہدہ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ملٹیپل انڈیپنڈنٹلی ٹارگٹڈ ری انٹری وہیکل (MIRV) ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جس کے ذریعے ایک ہی وقت میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ڈی آر ڈی او کے مطابق تجربے کے دوران میزائل کو مختلف پے لوڈز کے ساتھ آزمایا گیا، جنہوں نے بحرِ ہند میں موجود مختلف اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

دفاعی مبصرین کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں بھارت اور پاکستان دونوں کی جانب سے دفاعی تیاریوں اور عسکری صلاحیتوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔