آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی قرارداد کی حمایت پر ایران کا سخت ردعمل

Calender Icon ہفتہ 9 مئی 2026

ایران (Iran) نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی قرارداد کی حمایت کرنے والے ممالک کو سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات کے باعث بعض ممالک کے لیے یہ اہم بحری راستہ مستقل طور پر بند بھی کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن ابراہیم عزیزی نے اپنے بیان میں کہا کہ جو ممالک امریکی قرارداد کی حمایت کر رہے ہیں، انہیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ آبنائے ہرمز ان کے لیے ہمیشہ کے لیے بند ہونے جیسے سخت اقدامات کا سامنا بھی کر سکتی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کے معاملے پر کسی بھی بیرونی دباؤ یا فیصلے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جبکہ بحرین سمیت اُن ممالک کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے جو امریکی مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں؛قطر سے پاکستان آنے والا ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز کی جانب روانہ

دوسری جانب امریکا نے ایران کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے، جس کی متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، سعودی عرب اور قطر نے حمایت کی ہے۔

روس نے تاہم اس امریکی مسودہ قرارداد کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ روسی مؤقف کے مطابق ایسی کسی قرارداد کی حمایت نہیں کی جا سکتی جو خطے میں کشیدگی کی بنیادی وجوہات، خصوصاً امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کو نظر انداز کرے۔