دنیا کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا،شمالی کوریا نے ملکی آئین میں اہم اور حساس نوعیت کی ترمیم منظور (amendment in north korian constitution)کرلی ہےجس کے تحت غیر ملکی حملے میں سپریم لیڈر کِم جونگ اُن کےقتل کی صورت میں فوج فوری جوابی ایٹمی حملہ کرنے کی پابند ہوگی۔
برطانوی اخباردی ٹیلی گراف کےمطابق جنوبی کوریاکی نیشنل انٹیلی جنس سروس کی جانب سے سرکاری حکام کودی گئی بریفنگ کےمطابق یہ آئینی ترمیم 22 مارچ کو پیانگ یانگ میں 15ویں سپریم پیپلزاسمبلی کے پہلے اجلاس میں منظورکی گئی۔

شمالی کوریا نےآئین میں نئی ترمیم کرکے دنیا کوبڑے خطرے سے آگاہ کردیا، ملک کے سربراہ کونشانہ بنانے کی صورت میں ایٹمی نظام خود حرکت میں آئےگا،شمالی کوریا نے ملک کا ایٹمی نظام آٹو میٹک’ موڈ پر منتقل کر دیا۔
مزید پڑھیں:ایرانی سپریم لیڈر نےفوج کو جنگی آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیدیا، جنرل علی عبداللہی
کم جونگ اُن کےبارےمیں کہاجاتا ہےکہ وہ اپنی ذاتی سکیورٹی کے حوالےسےانتہائی محتاط ہیں،وہ ہمیشہ سکیورٹی اہلکاروں کےحصارمیں رہتےہیں،فضائی سفرسےگریزکرتےہیں اورعموماً بھاری بکتر بند ٹرین میں سفرکرتے ہیں۔














اتوار 10 مئی 2026 