کینسر کا جھوٹ بول کر لاکھوں بٹورنے والی مصری بلاگر نے سرینڈر کر دیا

Calender Icon پیر 11 مئی 2026

کینسر کا جھوٹا دعویٰ کر کے سوشل میڈیا صارفین سے لاکھوں مصری پاؤنڈز بطور عطیات وصول کرنے والی دونیا فواد(Donia Fouad) نامی مصری بلاگر نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسماعیلیہ سے تعلق رکھنے والی بلاگر نے متعدد آن لائن اپیلوں میں کینسر کا شکار ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور علاج کے لیے مالی مدد طلب کی تھی، بعد ازاں طبی معائنے میں انکشاف ہوا کہ انہیں کینسر نہیں ہے۔

حکام کے مطابق بلاگر پر تقریباً 40 لاکھ مصری پاؤنڈ جمع کرنے کا الزام ہے، جبکہ تحقیقات کے سلسلے میں ان کے شوہر کو بھی پہلے حراست میں لیا گیا تھا۔

اپنے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان میں دونیا فواد نے اعتراف کیا کہ میں نے بیماری کی کہانی خود گھڑی تھی۔

وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان ! ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ کے 7 امیدواروں کو شوکاز جاری

انہوں نے لکھا کہ میں ذہنی مسائل کا شکار ہوں اور مجھے علاج کی ضرورت ہے، میں نے یہ سب توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا اور مجھے اپنی غلطی کا احساس ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں صارفین نے عطیات کے نام پر دھوکا دہی پر سخت تنقید کی ہے۔