ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر شناختی کارڈ کی تصویر لگا دی، نئی بحث چھڑ گئی

Calender Icon منگل 12 مئی 2026

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر(Hania Aamir) ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کا نیا ڈرامہ نہیں بلکہ انسٹاگرام پروفائل تصویر بنی ہے۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پروفائل پکچر تبدیل کرتے ہوئے اپنی اصل شناختی کارڈ کی تصویر لگا دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں اور بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اداکارہ نے ناصرف پروفائل تصویر تبدیل کی بلکہ اپنی پرانی پوسٹس بھی ڈیلیٹ یا آرکائیو کر دیں، جس کے بعد ان کی انسٹاگرام فیڈ پر صرف 11 پوسٹس باقی رہ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ہانیہ کی شناختی کارڈ کی تصویر پر مختلف ردِعمل دے رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ ہم تو کبھی شناختی کارڈ کی تصویر میں اتنے اچھے نہیں لگ سکتے جبکہ دوسرے نے کہا ہے کہ شاید سیلیبریٹی ہونے کی وجہ سے انہیں مسکرا کر پوز دینے کی اجازت مل گئی، ہمیں تو سیدھا بٹھایا جاتا ہے۔

مزیدپڑھیں:اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش

دوسری جانب ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان مبینہ دوبارہ قربت کی خبریں بھی کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جس کے باعث اداکارہ کی ہر سرگرمی مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔