پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر(Searha Asghar) نے اپنے تیسرے بچے کی آمد کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ ایک خوبصورت تھیمڈ فوٹو شوٹ کے ذریعے شیئر کر دی۔
صرحا اصغر اپنی جاندار اداکاری اور ڈانس پرفارمنسز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔
وہ اپنے شوہر لالہ عمر کے ساتھ خوش گوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں، دونوں کی محبت بھری جوڑی سوشل میڈیا پر بھی مداحوں میں کافی مقبول ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنی نومولود بیٹی الازنے مرتضیٰ کو دنیا سے متعارف کرواتے ہوئے فیملی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں تمام افراد سرخ اور سیاہ رنگ کے میچنگ لباس میں دکھائی دیے، سحر نے بیٹی کی پیدائش کو اپنے خاندان کے لیے نئی رحمت قرار دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ارشدیپ سنگھ و ثمرین کور کے تعلق کی افواہیں، سوشل میڈیا پر ہلچل
سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اداکارہ مریم نفیس نے دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ نصیب اچھے کرے، جبکہ شازیہ وجاہت اور زرناب فاطمہ نے بھی صرحا اصغر کو مبارک باد پیش کی ہے۔













منگل 12 مئی 2026 
