اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام (hapatitis control programme)کے تحت مفت ٹیسٹ اور علاج کیلئے پائلٹ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں عام شہریوں کیلئے ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کل سے شروع ہوگی۔
حکام کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے افراد کے ریپڈ ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ پہلے مرحلے میں 12 سرکاری مراکز پر سہولت دستیاب ہوگی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، پولی کلینک اسپتال، نرم اور فیڈرل جنرل اسپتال سمیت مختلف مراکز میں شہری مفت ٹیسٹ کرا سکیں گے۔
ابتدائی ٹیسٹ مثبت آنے پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے 7 ہزار روپے مالیت کا پی سی آر ٹیسٹ مفت کیا جائے گا، جبکہ وائرس کی تصدیق ہونے پر مریضوں کو تقریباً 60 ہزار روپے مالیت کی 6 ماہ کی ادویات بھی بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:کروڈ آئل قیمتوں میں اضافہ، پٹرول کم ازکم مزید 10روپے مہنگا ہونے کا خدشہ، ماہرین
حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کے بعد پروگرام کو آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پھر پورے ملک تک توسیع دی جائے گی۔ وفاقی سطح پر اس منصوبے پر 34 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔













منگل 12 مئی 2026 
