امریکی صدر کا پاکستان پر بطور ثالث مکمل اعتماد کا اظہار

Calender Icon بدھ 13 مئی 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ(Donald Trump) نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک اہم ثالث کے طور پر مکمل اعتماد کا حامل قرار دیا ہے۔

چین کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کی قیادت، بشمول فیلڈ مارشل اور وزیراعظم، انتہائی مضبوط اور قابل احترام شخصیات ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہو۔ ان کے مطابق تہران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور اس حوالے سے امریکی پالیسی بالکل واضح ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو اس کی جوہری صلاحیت کے حوالے سے سخت پیغام دیا جا چکا ہے اور موجودہ صورتحال میں دباؤ کی پالیسی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کوئی کھیل نہیں کھیل رہا بلکہ اس کا مؤقف سنجیدہ اور دوٹوک ہے۔

مزیدپڑھیں:اوپیک کی تیل کی پیداوار 2 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگئی

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر چین کے صدر سے بھی بات کریں گے، تاہم ایران کے مسئلے کے حل کے لیے چین کی مدد ضروری نہیں سمجھی جا رہی۔

عالمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ جلد ختم ہونے کی امید ہے۔ ان کے مطابق آنے والے دورے میں کئی اہم پیش رفت متوقع ہیں اور وہ اس حوالے سے پرامید ہیں۔