اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل(superintendent adyala jail)، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور ایس پی صدر راولپنڈی سے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان سے وکالت نامے پر دستخط نہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اہم احکامات جاری کر دیئے۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اورآئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے 25 مئی تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے کیس میں ایس پی صدر پولیس راولپنڈی کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی دستاویزات پر دستخط کروانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جس پرعدالت نے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کر لی۔
مزید پڑھیں:بارش، تیز آندھی اور شدید ژالہ باری مختلف سرکلز میں 55 سے زائد فیڈرز ٹرپ
عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور ایس پی صدر راولپنڈی کو آئندہ سماعت سے قبل جواب عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی 25 مئی تک ملتوی کر دی۔












بدھ 13 مئی 2026 