اسٹیٹ بینک آف پاکستان(State Bank Of Pakistan) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان پر قرضوں اور واجبات کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
مارچ 2026 تک ملک پر مجموعی قرضے اور واجبات بڑھ کر 97 ہزار 307 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی قرضوں میں مقامی قرضہ 57 ہزار 566 ارب روپے جبکہ غیر ملکی قرضہ 35 ہزار ارب روپے سے زائد رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال مارچ 2025 تک پاکستان پر مجموعی قرضے اور واجبات کا حجم 89 ہزار 774 ارب روپے تھا، جس میں مقامی قرضے 51 ہزار 518 ارب روپے اور غیر ملکی قرضے 33 ہزار 137 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے تھے۔
مزیدپڑھیں:عرب امارات نے نیتن یاہو کے خفیہ دورےکی تردید کر دی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران پاکستان پر قرضوں اور واجبات میں 7 ہزار 533 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
ماہرین معاشیات کے مطابق بڑھتے ہوئے قرضے ملکی معیشت پر دباؤ میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں، جبکہ قرضوں کی ادائیگی اور سود کی مد میں اخراجات حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔












جمعرات 14 مئی 2026 