پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

Calender Icon ہفتہ 16 مئی 2026

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور زیورات کی مارکیٹ میں نئی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے پر آ گئی ہے۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 515 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق حالیہ کمی کے بعد خریداروں کی دلچسپی میں معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ تاجر محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:بنگلا دیش کو سیریز میں 1-0 کی برتری، دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں

عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی اونس قیمت 6 ڈالر کم ہو کر 4539 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی سطح پر اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد دو روز میں مجموعی طور پر بڑی کمی سامنے آئی ہے۔