اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی میٹرو بس (Metro Bus)کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے باعث بس میں دھواں بھر گیا اور دروازے لاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیض آباد کے قریب میٹرو بس میں دھواں بھرنے سے بیش تر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کی حالت خراب ہو گئی، کیونکہ کہ بس کے دروازے لاک ہو گئے تھے اور وہ فوری طور پر باہر نہیں نکل پا رہے تھے
مزیدپڑھیں:ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب، چاند نظر آنے کا امکان
۔بس کے دروازے لاک ہونے پر مسافر شیشے توڑ کر باہر نکلے اور جانیں بچائیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق میٹرو بس میں آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جب کہ اطلاع ملنے پر میٹرو بس عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں کیں۔












ہفتہ 16 مئی 2026 