لاہور (Lahore) کے علاقے نواب ٹاؤن میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے بعد ان کے محلے داروں نے ان کی سرگرمیوں اور رہائش سے متعلق تفصیلات بیان کی ہیں۔
محلے داروں کے مطابق انمول عرف پنکی گزشتہ 8 سے 10 ماہ سے اس علاقے میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھیں اور ماہانہ تقریباً 45 ہزار روپے کرایہ ادا کرتی تھیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گھر کے باہر اکثر مہنگی گاڑیاں آتی جاتی رہتی تھیں، جن میں مرد و خواتین دونوں شامل ہوتے تھے۔ ان کے مطابق بعض اوقات دو سے تین بڑی گاڑیاں گھر کے باہر کھڑی دیکھی جاتی تھیں جبکہ چند افراد باقاعدگی سے باہر موجود رہتے تھے۔
مزید پڑھیں؛جیکب آباد میں پسند کی شادی کے بعد کشیدگی، درجنوں گھروں کو آگ لگانے کا واقعہ
محلے داروں نے یہ بھی بتایا کہ رائیونڈ روڈ کے قریب ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں یونیورسٹیوں اور گرلز ہاسٹلز کی طالبات کی آمد و رفت بھی رہتی تھی۔
کچھ رہائشیوں کے مطابق انمول عرف پنکی بظاہر سماجی طور پر سرگرم اور خیراتی کاموں میں بھی حصہ لیتی تھیں، تاہم پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ لاہور سمیت دیگر علاقوں میں منشیات کے نیٹ ورک سے منسلک تھیں اور گھر کو مبینہ طور پر اس نیٹ ورک کے مرکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
پولیس نے معاملے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ہدایت دی ہے کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی، جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔












ہفتہ 16 مئی 2026 