سوات اور گردونواح میں 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

Calender Icon پیر 18 مئی 2026

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے(Earthquake) محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 130 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جہاں سے آنے والے جھٹکے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

مزیدپڑھیں:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں خوف کی فضا دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق گہرائی زیادہ ہونے کے باعث زلزلے کے جھٹکے نسبتاً وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔