آئی ایم ایف کا بی آئی ایس پی وظیفے میں اضافہ کا مطالبہ

Calender Icon پیر 18 مئی 2026

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) نے پاکستان کے سماجی تحفظ کے پروگرام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی معاونت میں اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ کفالت پروگرام کے تحت دی جانے والی سہہ ماہی رقم کو 14,500 روپے سے بڑھا کر تقریباً 20,000 روپے تک کیا جائے، یعنی موجودہ رقم میں 5,500 روپے اضافہ کیا جائے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

مذاکرات میں پروگرام کے مجموعی ڈھانچے، رجسٹریشن سسٹم اور مالی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بی آئی ایس پی حکام نے وفد کو مستفید ہونے والے خاندانوں کے ڈیٹا اور امدادی نظام سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

مزید پڑھیں؛پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں مندی، سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران کفالت پروگرام کی ادائیگیوں میں مزید بہتری اور ممکنہ اضافہ بھی زیر غور ہے، جبکہ آئی ایم ایف مشن کی مختلف اداروں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے حکام بھی شامل ہیں۔

اسی دوران یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے سیلز ٹیکس پر دی جانے والی تمام چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر اور وسیع بنایا جا سکے۔