خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کا تحفہ

Calender Icon پیر 18 مئی 2026

خیبر پختونخوا حکومت (Khyber Pakhtunkhwa Government) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے تنخواہیں قبل از وقت جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مشیر خزانہ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کو 20 مئی تک تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی تاکہ وہ عید کی تیاریوں کو بہتر انداز میں مکمل کر سکیں۔

مزید پڑھیں؛ووٹر کی عمر بڑھانے کی تجویز غیر سنجیدہ ہے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ ملازمین کو مالی سہولت فراہم کی جا سکے اور انہیں بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ ملک میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد عیدالاضحیٰ 27 مئی کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔