مسجد نبوی ﷺ کے امام شیخ علی الحذیفی خطبہ حج دیں گے

Calender Icon منگل 19 مئی 2026

رواں برس حج کے خطبہ حج سے متعلق اہم اعلان سامنے آیا ہے جس کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب Sheikh Ali Al-Hudhaify منگل 26 مئی کو مسجد نمرہ عرفات میں خطبہ حج دیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق ادارہ امورِ حرمین شریفین نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ شیخ علی الحذیفی 9 ذی الحج 1447 ہجری کو حج کے اہم ترین خطبے کی ادائیگی کریں گے، جو ہر سال میدانِ عرفات میں دیا جاتا ہے۔

شیخ علی الحذیفی نہ صرف مسجد نبوی ﷺ کے امام و خطیب ہیں بلکہ انہیں دنیا بھر میں قرآن کریم کے ممتاز قراء میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ اس سے قبل مسجد قبا اور مسجد الحرام میں بھی امامت و خطابت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

حکام کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحجہ کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائے گا۔ اس کے بعد عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی۔