چترال میں تیز بارش(thunder storm rain) کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور دریائے چترال میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔دیر چترال روڈٹریفک کے لیے بند ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
تفصیلات کے مطابق مختلف مقامات پر سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں، روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے سبب مسافر اور سیاح پھنس کر رہ گئے۔
بارشوں سے سب زیادہ دورش سب ڈویژن متاثر ہو چکا ہے، سیلابی ریلوں کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر گوگل کامتعدد نئے اے آئی ٹولز متعارف کرانے کا اعلان
چترال میں کھڑی فصلیں اور میوہ جات کے باغات تباہ ہوگئے، عوام کے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کی جانب سے سڑکوں کی بحالی پر کام جاری ہے۔












بدھ 20 مئی 2026 